۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
شیخ الازهر و الحلبوسی رئیس پارلمان عراق

حوزہ/ عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اپنے مصر کے دورہ میں شیخ احمد الطیب سے ملاقات، اس موقع پر شیخ الازہر نے اس عراقی وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا: الازہر کے شیوخ اور طلبہ کے عراق کے ساتھ مستحکم روابط ہیں اور ان روابط کی بنیاد اخوت،  عربیت،  اسلام اور علم ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی کی سرپرستی میں عراق کے ایک وفد نے مصر کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران اس وفد نے شیخ الازھر جناب احمد الطیب سے بھی ملاقات کی۔

شیخ الازہر نے اس عراقی وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا: الازہر کے شیوخ اور طلبہ کے عراق کے ساتھ مستحکم روابط ہیں اور ان روابط کی بنیاد اخوت،  عربیت،  اسلام اور علم ہے۔

انہوں نے مزید کہا: علمائے عراق نے علوم دینی اور زبان عربی میں بہت زیادہ کام کیا ہے۔

شیخ الازہر نے کہا: میں عراق جانے کا شدت سے انتظار کر رہا ہوں اور میری خواہش ہے کہ اپنے عراقی سفر کے دوران میں عراق کے تمام قبائل سے ملاقات کروں اور اس ملک کے تاریخی آثار کو دیکھوں۔

عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر الحلبوسی نے کہا: عراق کے تمام قبائل و طوائف شیخ الازہر کے عراق کے دورے کے منتظر ہیں اور یہ دورہ ملت عراق، عرب اقوام اور امت اسلامیہ کے لیے ایک مضبوط پیغام ہو گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .